کورونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری80500 سے افراد ہلاک
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 88 ہزار 502 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار 773 تک پہ
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 88 ہزار 502 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار 773 تک پہنچ گئی ہے
شیئرینگ :
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 88 ہزار 502 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار 773 تک پہنچ گئی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 88 ہزار 502 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار 773 تک پہنچ گئی ہے۔ دنیا بھر میں اس وقت 10 لاکھ 99 ہزار 679 کورونا وائرس کے مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 48 ہزار 79 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 30 ہزار 589 مریض دنیا بھر میں صحت یاب ہو کر اپنے گھروں میں واپس پہنچ چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے امریکہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 8 سو تک پہنچ گئی گئی، اٹلی میں اموات کی تعداد 17 ہزار 669 ہو گئی۔اسپین میں آج تک کورونا وائرس سے 14 ہزار 792، فرانس میں 10 ہزار 869 اور برطانیہ میں 7 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔
کورونا وائرس سے ایران میں 3 ہزار 993، چین میں 3 ہزار 335، نیدرلینڈز میں 2 ہزار 248، جرمنی میں 2 ہزار 349 اور بیلجیئم میں 2 ہزار 240 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...