تاریخ شائع کریں2020 20 April گھنٹہ 17:40
خبر کا کوڈ : 459587

امریکی بحریہ اور ایرانی سپاہ کی بحریہ کے آمنے سامنے آنے کی امریکی روایت جھوٹ پر مبنی قرار

معاملہ امریکی دعوے کے برعکس ہے اورامریکہ کی کسی بھی غیر قانونی حرکت  کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا
ایرانی سپاہ کی بحریہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی بحری بیڑے کو سمندری قانون کے بین الاقوامی پروٹوکول پر عمل کرنا چاہیے اور اگر اس نے ایسا نہ کیا اور غیر قانونی حرکات کا سلسلہ جاری رکھا تو سنگين نتائج کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی۔
امریکی بحریہ اور ایرانی سپاہ کی بحریہ کے آمنے سامنے آنے کی امریکی روایت جھوٹ پر مبنی قرار
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے 15 اپریل کو خلیج فارس میں امریکی بحریہ اور ایرانی سپاہ کی بحریہ کے آمنے سامنے آنے کی امریکی روایت کو جھوٹ پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ امریکی دعوے کے برعکس ہے اورامریکہ کی کسی بھی غیر قانونی حرکت  کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

امریکی بحریہ نے 15 اپریل کے واقعہ کے بارے میں ایک بیان جاری کیا جس پر امریکی سیاستدانوں اور حکام  کے بیانات جاری ہونا شروع ہوگئے امریکہ کا کہنا تھا کہ ایران کی 11 چھوٹی بحری کشتیوں نے خلیج فارس کے شمال میں امریکی کشتیوں کا راستہ روک لیا اور پھر سرعت کے ساتھ  امریکی کشتی سے دور ہوگئیں۔

ایرانی سپاہ نے امریکہ کے اس دعوے کو جھوٹ پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی کا راستہ روکنے کو پسند نہیں کرتا، لیکن راستے سے منحرف ہونے والوں کو سبق سکھانے کے لئے آمادہ ہے۔

ایرانی سپاہ کی بحریہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی بحری بیڑے کو سمندری قانون کے بین الاقوامی پروٹوکول پر عمل کرنا چاہیے اور اگر اس نے ایسا نہ کیا اور غیر قانونی حرکات کا سلسلہ جاری رکھا تو سنگين نتائج کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی۔

ایرانی بحریہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کو خلیج فارس اور خلیج عمان میں بحری قوانین پر عمل کرنا چاہیے اور جھوٹی روایتیں بیان کرنے سے بھی پرہیز کرنا چاہیے۔

ایرانی بحریہ نے خلیج فارس میں امریکہ کی دہشت گرد فوج کی نقل و حرکت کو اشتعال انگیز قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو تحریک آمیز رفتار سے پرہیز کرنا چاہیے اورخطے میں موجود امریکہ کی دہشت گرد فوج کی کسی بھی شرارت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔ ایرانی سپاہ کی بحریہ کا کہنا ہے کہ 15 اپریل کو بحری قوانین کی خلاف ورزی پر امریکی بحریہ کو متبنہ کیا گیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdch6wnkq23nmmd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ