ایران تمام ہمسایہ ممالک میں امن و صلح کا خواہاں ہے
عباس موسوی نے کورونا وائرس میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی ڈاکٹروں اور پیرامیڈيکل عملے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ویڈیو کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران افغانستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک میں امن و صلح اور ان کی ترقی اور پیشرفت کا خواہاں ہے۔
تقریب نیوز کے مطابق سید عباس موسوی نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے پر استوار ہے۔ ایران تمام ہمسایہ ممالک کی ترقی اور پیشرفت کا خواہاں ہے۔
عباس موسوی نے کورونا وائرس میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی ڈاکٹروں اور پیرامیڈيکل عملے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایرانی عوام نے سلامت کے محاذ پر بھی بہترین ہمدردی اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔
عباس موسوی نے کہا کہ ایرانی وزیر خا رجہ نے اس مدت میں 14 ممالک کے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ افغانستان اور یمن کے موضوعات ایرانی کے سفارتی ایجنڈے میں شامل ہیں ۔
ایرانی وزير خارجہ کے معاون نے متعدد بار افغانستان کا دورہ کیا اور افغان حکام کے ساتھ گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے ایران افغانستان میں امن و ثبات کا خواہاں ہے۔
افغانستان میں صدارتی انتخابات کے بعد جو مشکلات پیش آئيں ان کو حل کرنے کے سلسلے میں ایرانی وزير خارجہ نے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور ایرانی وزير خارجہ کے معاون اس سلسلے میں آج بھی افغانستان میں موجود ہیں۔ ہم ہمسایہ ممالک میں امن و ثبات کے خواہاں ہیں۔ ہمسایہ ممالک ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔