تاریخ شائع کریں2020 21 April گھنٹہ 18:30
خبر کا کوڈ : 459728

بھارت میں کورونا وائرس بے قابو

کورونا وائرس وبا کے سامنے بے بس نظر آتی مودی سرکار پر عوامی دباؤ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس بے قابو
بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے اچانک لگائے گئے 21 روزہ لاک ڈاؤن کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 550 نئے مصدقہ کیسز سامنے آنے کے بعد بھارت میں اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 187 ہوگئی ہے جب کہ تاحال 543 افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے زیادہ تر نئے کیسز ریاست مہاراشٹرا کے علاوہ وزیراعظم نریندر مودی کے حلقے گجرات میں سامنے آئے ہیں جس کے باعث کورونا وائرس وبا کے سامنے بے بس نظر آتی مودی سرکار پر عوامی دباؤ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

ایک طرف تو سخت لاک ڈاؤن میں غریبوں کو کھانے کے لالے پڑ گئے ہیں تو دوسری جانب کورونا وئرس کے کیسز میں کمی نہیں ہو پارہی ہے۔ ان دونوں محاذوں پر مودی حکومت ناکام ہوتی نظر آرہی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس وبا کے دوران اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کے بجائے مودی سرکار اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ کا الزام مسلمانوں پر عائد کرتے ہوئے ہندوؤں کے جذبات کو اکسا رہی ہے تاکہ حکومت کی خراب کارکردگی پر پردہ پڑا رہے۔
https://taghribnews.com/vdcewo8evjh8nfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ