نور سیٹیلائیٹ کی کامیابی/ حجت الاسلام شہریاری کا سردار سلامی کے نام خط
یہ قابل ستائش اقدام خدا کی مدد پر گہرے اور سچے عقیدے کو ظاہر کرتا ہے
بلاشبہ ،اسطرح کے اقدامات مسلمانوں اور دنیا کے آزاد انسانوں کے دلوں میں امید کی کرن جگاتے ہیں اور انکے دلوں کو حق کی فتح کے وعدے سے پہلے سے کہیں زیادہ منسلک کرتی ہے ، جو«إِن تَنصُرُوا اللَّهَ ینصُركُم وَیثَبِّت أَقدامَكُم » جیسی ایک مقدس آیت ہے۔
شیئرینگ :
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین حمید شہریاری نے نور سیٹیلائیٹ کو کامیابی کے ساتھ مدار پر بھیجنے کے سلسلے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ سردار حسین سلامی کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں اس کامیابی پر مبارک باد پیش کی گئی ہء۔
پیغام کا متن درج ذیل ہے:
برادر ارجمند میجر جنرل حسین سلامی دام عزہ العالی
کمانڈر انچیف پاہ پاسداران انقلاب اسلامی
سلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے پر شکوہ انقلاب کی خدمت کی ایک اور توفیق اور نور سیٹیلائیٹ کو کامیابی کے ساتھ فضا میں بھیجے جانے کے سلسے میں فضائی شعبے میں مدافعان حریم ولایت و انقلاب کی علمی اور جہادی سرگرمیوں کے اثبات کی رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظ٘میٰ امام کامنہ ای مدظلہ العالی، جناب عالی اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں موجود رہبر معظم کے باصلاحیت اور مخلص فرزندوں نیز اسلامی جمہوریہ ایران کی شہید پرور قوم کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کرتا ہوں ۔
یہ قابل ستائش اقدام خدا کی مدد پر گہرے اور سچے عقیدے کو ظاہر کرتا ہے اور اس خطے کے وفادار ، پرعزم اور مجاہدین نوجوانوں کی سائنسی اور عملی صلاحیتوں پر انحصار کی علامت ہے۔
بلاشبہ ،اسطرح کے اقدامات مسلمانوں اور دنیا کے آزاد انسانوں کے دلوں میں امید کی کرن جگاتے ہیں اور انکے دلوں کو حق کی فتح کے وعدے سے پہلے سے کہیں زیادہ منسلک کرتی ہے ، جو«إِن تَنصُرُوا اللَّهَ ینصُركُم وَیثَبِّت أَقدامَكُم » جیسی ایک مقدس آیت ہے۔
یقینی طور پر ، امت اسلامیہ کے تمام رکن ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کی پیشرفت پر خوش ہیں اور اسے اسلام کے مقدس مذہب کی عالمی حیثیت کو مستحکم کرنے اور اس کے نتیجے میں مسلمانوں کے اقتدار اور اقوام عالم میں امن کے پھیلاؤ کے لئے ایک اہم قدم سمجھتے ہیں۔
خداوند متعال آپ کو اور تمام انقلابی جہادی مجاہدوں کو ہمیشہ اسلامی نظام کے مقدس اہداف کو آگے بڑھانے میں فتح و کامیابی نصیب فرمائے۔