اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلح مزاحمت اور جدوجہد ضروری ہے۔
اسلامی جہاد اور حزب اللہ لبنان نے اسرائیل کی جانب سے مغربی کناروں کو اسرائیل سے الحاق کرنے کی پالیسی سے بھرپور مخالفت کا اعلان کردیا ہے۔
شیئرینگ :
مشرق وسطی میں اسرائیل کے خلاف برسرپیکار مزاحمتی تنظیموں نے فلسطین میں صہیونی ریاست کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف مزاحمت اور فلسطینی سرزمین کے مکمل دفاع کا عزم ظاہر کیا ہے۔
اسلامی جہاد اور حزب اللہ لبنان نے اسرائیل کی جانب سے مغربی کناروں کو اسرائیل سے الحاق کرنے کی پالیسی سے بھرپور مخالفت کا اعلان کردیا ہے۔
فلسطین میں اسرائیل کے خلاف کاروائیوں میں مصروف تحریک جہاد اسلامی کے رہنماوں نے لبنان میں تنظیم کے نمائندے خلیل حسین کی سربراہی لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے حسن عزالدین کے ساتھ ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے فلسطینی مزاحمتی رہنما رمضان عبداللہ کی وفات پر تنظیم کے رہنماوں کو تعزیت پیش کی۔
ملاقات کے دوران رہنماوں نے اتفاق کیا کہ اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلح مزاحمت اور جدوجہد ضروری ہے۔
مشرق وسطی میں امریکہ اور اسرائیل کے جارحانہ اور توسیع پسندانہ عزائم کا مقابلہ کرنے کے لئے مزاحمتی تنظیموں کے درمیان اتفاق لازمی ہے۔
دونوں تنظیموں نے فلسطین کی سالمیت اور بیت المقدس کی آزادی کو ہر ممکن طریقے سے یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...