ابطال العراق نامی آپریشن، بم دھماکوں میں الحشد الشعبی کے 3 جوان شہید
آپریشن کے دوران پہلا دھماکہ حمرین کے علاقے میں ہوا جس میں الحشد الشعبی کے 3 جوان شہید اور 5 جوان زخمی ہوئے،
شیئرینگ :
رپورٹ کے مطابق عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق اور ایران کے سرحدی علاقے کو داعش دہشتگردوں سے پاک و صاف کرنے کے لئے ابطال العراق نامی آپریشن کلین اپ کے چوتھے مرحلے کے پہلے روز کل ہونے والے 2 بم دھماکوں میں الحشد الشعبی کے 3 جوان شہید اور5 زخمی ہو گئے۔
اس آپریشن کے دوران پہلا دھماکہ حمرین کے علاقے میں ہوا جس میں الحشد الشعبی کے 3 جوان شہید اور 5 جوان زخمی ہوئے اور ان کی 2 گاڑیاں تباہ ہوئیں۔
دوسرا دھماکہ امام شیخ بابا کےعلاقے میں ہوا جس میں انسداد دہشتگردی فورس کے 2 اہلکار زخمی ہوئے اور ان کی ایک گاڑی تباہ ہو گئی۔ الحشد الشعبی نے صوبہ دیالی کے حاوی العظیم دیہی علاقے میں داعش کے 2 بموں کو ناکارہ بنا دیا۔