تاریخ شائع کریں2020 19 July گھنٹہ 19:08
خبر کا کوڈ : 469743

شام میں پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری،

شام کے عوام ملک میں جاری کرونا بحران کے باوجود پارلیمانی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
شام میں پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری،
شام کے عوام ملک میں جاری کرونا بحران کے باوجود پارلیمانی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، شامی شہری کرونا وائرس کے بچاو کے لئے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

سانا نیوز نے خبر دی ہے کہ آج صبح 7 بجے پولنگ کا آغاز ہوا اور شہری بھرپور طریقے سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

شام میں پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے،ملک میں جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزیوں کے باوجود عوام پر امن انداز میں ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ علاقوں میں شرپسندوں نے امن خراب کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔

شام میں جاری بحران کے باوجود یہ تیسرا موقع ہے اس ملک کے عوام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، شہریوں کا کہناہے کہ پارلیمان کو مضبوط کرکے تکفیری شرپسندوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

شامی صدر کا کہنا ہے کہ عوام اور فوج کی استقامت اور دوست ملکوں کے تعاون سے شام کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی نصیب ہوئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcc0oq012bqem8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ