تاریخ شائع کریں2025 15 January گھنٹہ 20:08
خبر کا کوڈ : 664362

گولانی بریگیڈ کے سابق کمانڈر کی گرفتاری/ اٹلی میں مقدمہ درج

میڈیا ذرائع کے مطابق یہ مسئلہ مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف بالخصوص غزہ جنگ میں جرائم کے مرتکب افراد کی گرفتاری کی کوششوں کے سلسلے میں تازہ ترین اقدام ہے۔
گولانی بریگیڈ کے سابق کمانڈر کی گرفتاری/ اٹلی میں مقدمہ درج
صہیونی فوج کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب کی شکایات دنیا بھر میں جاری ہیں اور اس سلسلے میں تازہ ترین مقدمہ گولانی بریگیڈ کے سابق کمانڈر کی گرفتاری کے مقصد سے اٹلی میں درج کیا گیا ہے۔

ایک صیہونیت مخالف تنظیم نے اطالوی حکام سے کہا ہے کہ وہ روم کا سفر کرنے والے سینئر صہیونی کمانڈر کو گرفتار کرے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق یہ مسئلہ مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف بالخصوص غزہ جنگ میں جرائم کے مرتکب افراد کی گرفتاری کی کوششوں کے سلسلے میں تازہ ترین اقدام ہے۔

فلسطینی "ہند رجب" فاؤنڈیشن نے بھی مذکورہ اسرائیلی کمانڈر غسان علیان کے خلاف اطالوی حکام کے ہاں مقدمہ درج کیا ہے جو قابض رجیم کی کابینہ کے چیف کوآرڈینیٹر اور گولانی بریگیڈ کے سابق کمانڈر ہیں۔

فلسطینی فاؤنڈیشن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس نے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں غسان علیان کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے اور ان کے خلاف "نسل کشی، انسانیت کے خلاف جارحیت اور جنگی جرائم" کے واضح الزامات کے تحت بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcg3t93xak93w4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ