ایران کے وزیر خارجہ کی فلسطینی وزير خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو،
ایران فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی تک فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔جواد ظریف
شیئرینگ :
سلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے فلسطینی وزير خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں فلسطین کے مظلوم اور ستمدیدہ مسلمانوں کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی تک فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے فلسطینی وزير خارجہ ریاض مالکی سے ٹیلیفون پر گفتگو میں فلسطین کے مظلوم اور ستمدیدہ مسلمانوں کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی تک فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال کے بارے ميں فلسطینی وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ایران کی طرف سے فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول تک حمایت کا سلسلہ جاری رہےگا ایران کسی بھی صورت میں فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑےگا۔
فلسطینی وزير خارجہ ریاض مالکی نے بھی اس گفتگو میں ایران کی مخلصانہ ، دوستانہ اور برادرانہ امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کی بیت المقدس اور اپنے وطن کی آزادی کے حصول کے سلسلے میں جد و جہد کا سلسلہ جاری رہےگا۔