عرب حکام اور اسرائیل تعلقات کے خلاف وہائٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرے،
آج وہائٹ ہاوس کے سامنے امریکہ کی وساطت سےعرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات کی برقراری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں۔ اسلامی روابط کونسل
شیئرینگ :
امریکہ کی اسلامی روابط کونسل نے عرب حکام اور اسرائیل کے مابین تعلقات کی برقراری کے خلاف وہائٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی کال دی ہے جس کے بعد وہائٹ ہاوس کے اردگرد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ کی اسلامی روابط کی کونسل (CAIR) نے ایک بیان جاری کر کے امریکی عوام سے کہا ہے کہ وہ آج وہائٹ ہاوس کے سامنے جمع ہو کر امریکہ کی وساطت سےعرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات کی برقراری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں۔ اس کے علاوہ دیگر 50 تنظیموں نے بھی ایسی ہی کال دی ہے اور وہ بھی مظاہرے کے اتحاد میں شامل ہو گئی ہیں۔
امریکی صدر کی موجودگی میں آج وہائٹ ہاوس میں ایک تقریب منعقد ہو رہی ہے جس میں عرب امارات اور بحرین کے وزراء خارجہ غاصب صیہونی وزیر خارجہ کے ساتھ سازشی معاہدے پر دستخط کریں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے جمعہ کے روز اسرائیل اور بحرین کے مابین روابط کی برقراری کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ اس سے صرف ایک ماہ قبل اسرائیل اور عرب امارات کے مابین اسی طرح کا معاہدہ طے پایا تھا جس پر عالم اسلام بالخصوص فلسطین میں خاصی برہمی پائی جاتی ہے۔