ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کی ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے مبارکباد،،
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی ہے۔
شیئرینگ :
رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی ہے۔
ایرانی اسپیکر نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے ہم دفاع مقدس کے دور کے ساتھی اور ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل موسوی کی خدمت میں ہیں اور ہم ان کے بیانات سے استفادہ کریں گے۔
ہم اس موقع پر دفاع مقدس کے تمام شہیدوں، جانبازوں ، ان کے اہلخانہ اور فوج کے تمام سپاہیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔