مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی جارحیت ،دو نوجوان شہید
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے.
شیئرینگ :
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس کے بعد 4 دنوں میں شہید ہونے وانے نوجوانوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی، جس کے دوران خواتین کو بھی ہراساں کیا گیا اور بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
جارحیت پسند بھارتی فوج نے اسی پر بس ہی نہیں کی بلکہ ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو شہید کردیا اور ماضی کی طرح اس ماورائے عدلت قتل کو بھی مسلح مقابلہ ثابت کرنے کی کوشش کی۔
انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے کٹھ پتلی بھارت نواز انتظامیہ نے لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے منع کردیا جس پر علاقہ مکینوں نے شہدا کے لواحقین کے ہمراہ احتجاجی مظاہر کیا۔
قابض بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پیلٹ گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...