افغانستان میں مصالحتی کونسل کے سربراہ تہران پہنچ گئے۔
شیئرینگ :
رپورٹ کے مطابق افغانستان میں مصالحت کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو کرنے کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں۔
افغانستان کے شہر جلال آباد میں ایرانی قونصلخانہ نے اعلان کیا ہے کہ عبداللہ عبداللہ کے دورہ تہران کا مقصد افغانستان میں امن و صلح کے سلسلے میں تبادلہ خیال کرنا ہے۔
عبداللہ عبداللہ دورہ تہران کے دوران ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ، صدر حسن روحانی اور اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، فاغانستان میں قیام امن اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...