شامی پناہ گزینوں کی واپسی عالمی برادری کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔روس
شامی تارکین وطن اور پناہ گزینوں کا مسئلہ عالمی برادری کے تعاون کا متقاضی ہے، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف
شیئرینگ :
روس سے کہا ہے کہ شامی پناہ گزینوں کی واپسی عالمی برادری کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے جبکہ اس سلسلے میں امریکہ دوہرا رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔
رپورٹ کے مطابق سرگئی لاوروف نے شامی تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے واپسی کے حوالے سے منعقدہ عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں امریکہ کے دوہرے رویے کو آڑے ہاتھوں لیا۔انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں شرکت سے امریکہ کا انکار خود اس بات کی دلیل ہے کہ وہ شام کے سلسلے میں دوہرا رویہ اپنائے ہوئے ہے۔
اُدھر اطلاعات ہیں کہ امریکہ نے مصر اور عرب امارات کو اس کانفرنس میں شرکت کرنےکی اجازت نہیں دی۔ شام نے مذکورہ دونوں ممالک کو بھی اس کانفرنس میں شرکت کے لئے دعوت دی تھی اور امارات نے شرکت کے لئے اپنی رضامندی ظاہر بھی کر دی تھی تاہم امریکہ کے دباؤ میں آنے کے بعد ان ممالک نے کانفرنس میں شرکت کرنے سے گریز کیا۔
خیال رہے کہ شامی تارکین وطن اور پناہ گزینوں کی واپسی کے موضوع پر دو روزہ عالمی کانفرنس گزشتہ روز دمشق میں شروع ہوئی ہے جو آج بارہ نومبر تک جاری رہے گی۔ اس سے قبل کانفرنس کے انعقاد کے حوالے شام کے صدر بشار اسد اور روسی صدر ولادیمیر پوتین کے مابین پیر کے روز اتفاق ہوا تھا۔