آرمینیا کے اقتصادی امور کے وزیر ، ایران اور آرمینیا کے درمیان تجارتی اور صنعتی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں۔
شیئرینگ :
رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت صنعت و تجارت کے اعلی اہلکار حمید زاد بوم نے کہا ہے کہ آرمینیا کے اقتصادی امور کے وزیر وہان کروبیان ، ایران اور آرمینیا کے درمیان تجارتی اور صنعتی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں۔
زادبوم کے مطابق آرمینیا کے وزیر خزانہ ایران کے وزیر صنعت و تجارت کی دعوت پر تہران پہنچے ہیں ۔ آرمینیا کے وزیر اقتصاد کے دورہ تہران کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور صنعت کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا۔
حمید زاد بوم کا کہنا ہے کہ آرمینیا کے وزير اقتصاد تہران کے پانچ روزہ دورے کے دوران ایران کے اعلی حکام کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں ملاقات اور مذاکرات کریں گے۔