سڈنی یونیورسٹی کیلئے «عربی قرآن» کا کورس ترتیب دے دیا گیا۔
سڈنی یونیورسٹِی اگست کے سیکنڈ سمسٹر سے قرآنی زبان کا کورس شروع کرنا چاہتی ہے۔
شیئرینگ :
اس بی اس عربی۲۴ کی رپورٹ کے مطابق سڈنی یونیورسٹی کے شعبہ زبان و ادبیات عربی کے استاد علی یونس الدهش، کا کہنا ہے کہ طلبا کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے خصوصی طور پر «عربی قرآن» کے عنوان سے قرآنی زبان کا کورس ترتیب دیا گیا ہے۔
مذکورہ استاد کے مطابق سڈنی میں اب تک ایسا کورس نہیں بنایا گیا ہے جسمیں عربی کلاسیک یا قرآنی زبان کو پڑھایا جاتا ہو۔ الدهش کا کہنا تھا کہ قرآنی زبان اور اس وقت کتاب و میڈیا کی زبان میں کافی فرق موجود ہے اور اسی لیے عربی زبان میں طلبا کو مذکورہ کورس پڑھایا جائے گا۔
سڈنی یونیورسٹی کے استاد کا کہنا تھا کہ طلبا کو مذکورہ زبان پڑھانے کا حتمی فیصلہ ہوچکا ہے۔انکا کہنا تھا کہ انکا کورس مذہبی یا اسلامی کورس نہیں تاہم اس کے پڑھنے سے یقینا تفسیر قرآن کو درست انداز میں سمجھایا جاسکتا ہے۔
الدهش کے مطابق مذکورہ زبان سخت ترین زبانوں میں شمار کی جاسکتی ہے جس کے لیے طلبا کو سخت محنت کی ضرورت ہوگی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...