حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا کا شمار قدسی اور اہل سبقت افراد میں ہوتا ہے
خطیبِ حرم حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا نے کہا کہ حضرت فاطمه معصومه (س) اہل تشیع اور اہل قم کیلئے خداوند عالم کی جانب سے عطا شدہ عظیم نعمتوں میں سے ایک ہیں، لہٰذا ہمیں اس عظیم الٰہی نعمت کی قدر کرنی چاہیئے۔
شیئرینگ :
خطیبِ حرم حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا نے کہا کہ حضرت فاطمه معصومه (س) اہل تشیع اور اہل قم کیلئے خداوند عالم کی جانب سے عطا شدہ عظیم نعمتوں میں سے ایک ہیں، لہٰذا ہمیں اس عظیم الٰہی نعمت کی قدر کرنی چاہیئے۔
حجت الاسلام والمسلمین سید محمد مہدی میر باقری نے ولادت باسعادت حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا کی مناسبت، اس عظیم المرتبت خاتون کے حرم میں زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انبیاء اور اولیاء علیہم السّلام کا ایک مشن امت کو نجات دینا ہے اور وہ لوگوں کو خدا پر ایمان لانے کی ترغیب دیتے ہیں، تاکہ انہیں شیطان اور طاغوت سے بچائیں۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خدا نے پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کو ہماری نجات اور ہمیں پاکیزہ کرنے کی زمہ داری سونپی ہے، کہا کہ انسانوں کو خدائی بننے یا تزکیہ کرنے میں ممکن ہے بعض اوقات آفات کا سامنا ہو اور سورہ مائدہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اگر کوئی شخص گناہگار ہو جاتا ہے تو پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم ان کیلئے استغفار بھی کرتے ہیں۔
حجت الاسلام میرباقری نے کہا کہ امام کو اعلیٰ مقام حاصل ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ امام کو خدا کی جانب سے لوگوں کی نجات اور شفاعت کا اختیار حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ خدا پر ایمان لانے والے انسانوں کو بہت سی مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے، ان میں سے ایک مشکل قیامت کا منظر ہے، جس میں ماں اپنے شیر خوار بچے کو بھی بھول جاتی ہے۔
استادِ حوزه علمیه قم نے مزید کہا کہ جن لوگوں کا خداوند عالم پر پختہ ایمان نہ ہو، ان کو شفاعت نہیں ملے گی اور احادیث میں آیا ہے کہ شفاعت ان مؤمنوں، خاص طور پر ان لوگوں کیلئے ہے جو گناہ کبیرہ کے مرتکب ہو گئے ہوں اور اس شفاعت سے ان کی برائیاں دور اور وہ پاکیزہ ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا کا شمار قدسی اور اہل سبقت افراد میں ہوتا ہے اور آپ علیہا السلام اپنی زندگی میں ان زمہ داریوں کو اٹھانے میں کامیاب ہوئیں جو اپنے وقت کے امام، امام رضا علیہ السلام کے کندھوں پر تھیں۔حجت الاسلام سید محمد مہدی میر باقری نے مزید کہا کہ حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا کو خدا کی جانب سے شفاعت کا مقام حاصل ہے اور روایات میں نیز آیا ہے کہ تمام شیعہ آپ سلام اللہ علیہا کی شفاعت سے جنت میں داخل ہوں گے۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت فاطمه معصومه (س) اہل تشیع اور اہل قم کیلئے خدا کی عظیم نعمتوں میں سے ایک ہیں، مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ہم سے حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا کے مبارک وجود کی نعمت کے بارے میں سوال پوچھے گا اور شیطان بھی ہمیں اس عظیم نعمت سے دور کرنے یا اسے فراموش کرانے کی کوشش کرے گا۔
حجت الاسلام والمسلمین استاد میرباقری نے کہا کہ حضرت فاطمه معصومه (س) کا مبارک حرم، شفاعت کے مقامات میں سے ایک مقام ہے اور قیامت کے دن خدا انسانوں سے پوچھے گا کہ اہل جنت میں سے قرار پانے کیلئے کیوں حضرت معصومه سلام اللہ علیہا کے روضہ پر نہیں گئے؟ خداوند عالم انسانوں سے، کریمۂ اہل بیت (ع) کے مبارک وجود کا کفرانِ نعمت کرنے پر سوال کرے گا۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...