تاریخ شائع کریں2023 29 June گھنٹہ 18:12
خبر کا کوڈ : 598446
آیت اللہ سید احمد خاتمی

ایران کے خلاف امریکی اور یورپی مہرے شکست سے دوچار ہوں گے

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے تہران میں نماز عید قربان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دل کی دو قسمیں ہیں ایک اللہ کا گھر ہے اور تقوی کی جگہ ہے جبکہ دوسرا دل شیطان کا گھر ہے۔ 
ایران کے خلاف امریکی اور یورپی مہرے شکست سے دوچار ہوں گے
آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی اور یورپی مہرے شکست سے دوچار ہوں گے، منافقین کے خلاف البانوی پولیس کی کاروائی ان کے جرائم کی سزا ہے۔ امریکہ اور یورپ بھی منافقین کے بارے میں اپنی پالیسی بدل رہے ہیں۔

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے تہران میں نماز عید قربان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دل کی دو قسمیں ہیں ایک اللہ کا گھر ہے اور تقوی کی جگہ ہے جبکہ دوسرا دل شیطان کا گھر ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ نماز جمعہ اور عید کے اجتماعات میں شرکت کا ہدف یہ ہے کہ آخرت کو دنیا کے بدلے و نہ بیچیں۔ حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا کہ بدبخت ترین شخص وہ ہے جو دین کو دنیا کے بدلے فروخت نہ کرے۔ جو دل شیطان کا گھر ہے وہ اپنی آخرت کو دوسروں کی دنیا کے بدلے بیچ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے حجابی کے بارے رہبر معظم کا فرمان بہترین ہے جس میں آپ نے بے حجابی کو شرعی اور سیاسی طور پر حرام قرار دیا ہے۔ بے حجابی کا مقصد خاندان اور معاشرے کا امن خطرے میں ڈالنا ہے۔ آج بعض مقامات پر بے حجاب افراد کے ہاتھوں باپردہ لوگ کا تشدد کا سامنا ہے۔ مسئولین کو چاہئے کہ یہ رویہ ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے البانیہ میں منافقین کے خلاف آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دو ہفتوں کے دوران منافقین کو شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ البانوی پولیس کے ہاتھوں ایک رات کے اندر ہی رسوا ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ منافقین نے ہی گذشتہ سال ایران میں فسادات کا بازار گرم کیا تھا۔ منافقین کے خلاف کاروائی ان کے جرائم کی سزا ہے۔ امریکہ اور یورپ بھی منافقین کے بارے میں اپنی پالیسی بدل رہے ہیں۔

آیت اللہ خاتمی نے عدلیہ کے اعلی حکام سے رہبر معظم کے خطاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کو اندرونی اور بیرونی بدعنوانیوں کے خلاف اقدامات کرنا چاہئے۔ عدلیہ کو عوام کے ساتھ ہر حال میں خوش رفتاری سے پیش آنا چاہئے۔

انہوں نے رہبر معظم کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بعض عناصر سوشل میڈیا وغیرہ میں جھوٹی خبریں پھیلانے میں مصروف ہیں۔ عدلیہ کو پوری قوت کے ساتھ امن کے قیام کے لئے اقدام کرنا چاہئے۔
https://taghribnews.com/vdcfjcdtvw6d1ja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ