ایران میں ماہ محرم الحرام کا آغاز اور ہر طرف مجالس عزا کا سلسلہ بھی شروع
اسلامی جمہوریہ ایران میں محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا ہے اور آج بروز بدھ یکم محرم ہے جبکہ پاکستان اور ہندوستان میں محرم الحرام 1445ہجری قمری کا چاند نظر نہیں آیا
شیئرینگ :
ایران میں کل رات سے ماہ محرم الحرام کا آغاز ہو گیا اور ہر طرف مجالس عزا کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ مشہد میں امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں گنبد پر لگا پرچم تبدیل کر کے سیاہ پرچم لہرا دیا گیاہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا ہے اور آج بروز بدھ یکم محرم ہے جبکہ پاکستان اور ہندوستان میں محرم الحرام 1445ہجری قمری کا چاند نظر نہیں آیا اس لئے پاکستان اور ہندوستان میں بھی 20 جولائی بروز بدھ اسلامی کلینڈر کی پہلی تاریخ یعنی یکم محرم ہے جبکہ یوم عاشورا 29 جولائی کو ہوگا۔
ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مختلف مساجد و امام بارگاہوں کو سیاہ پوش کر دیا گیا اور ہر طرف مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے اور پوری فضا یا حسین یا اباالفضل کے نعروں سے گونج رہی ہے جبکہ مشہد میں فرزند رسولۖ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم اقدس میں گنبد مطہر پر لگا پرچم تبدیل کر کے سیاہ پچم لہرا دیا گیا۔
آپ علیہ السلام کی ضریح اقدس کو بھی سیاہ پوش کر دیا گیا۔
حرم مطہر پر سیاہ پرچم تقریبا سوا دو ماہ تک لہراتا رہے گا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...