تاریخ شائع کریں2023 12 August گھنٹہ 17:22
خبر کا کوڈ : 603477

عراق میں واقع امریکہ کی عین الاسد چھاونی کے اطراف امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت

عراق میں واقع امریکہ کی عین الاسد چھاونی کے اطراف امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت
شام میں واقع امریکہ کی غیر قانونی چھاونی میں  ہفتے کو پھر دھماکہ ہوا ہے جبکہ عراق میں واقع امریکہ کی عین الاسد چھاونی کے اطراف امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت کی رپورٹ ملی ہے۔

لبنان کے المیادین ٹی وی چینل نے بریکنگ نیوز میں  اس خبر کے بعد بتایا ہےکہ بہت سی امبولینسوں کو جائے وقوعہ کی سمت جاتے دیکھا گیا ہے۔

یہ دھماکہ مشرقی شام کے الحسکہ صوبے  کے مضافات میں واقع الشدادی علاقے میں امریکی چھاونی میں ہوا ہے ۔

آج ہفتے کو ہی مشرقی شام کے دیر الزور صوبے میں بھی کونیکو گیس فیلڈ میں غاصب امریکیوں کی فوجی چھاونی پر تین راکٹ فائر کئے گئے۔

          مقامی ذرائع نے اسپوتنک نیوز ایجنسی کو بتایا تھا کہ کونیکو گیس فیلڈ کے اطراف کے قصبوں میں شہروں میں مسلسل کئي دھماکوں کی آوازیں سنی گئيں جس کی وجہ  در اصل اس گیس فیلڈ میں امریکہ کی غیر قانونی فوجی چھاونی پر راکٹ حملہ تھا۔

دھماکوں کی آوازوں کے بعد چھاونی کے اطراف امریکی فوجیوں اور ان سے وابستہ فورسس کی سرگرمیاں بڑھ گئيں ۔

ابھی تک ان حملوں سے ہوئے ممکنہ نقصانات کی تفصیلات کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

          المیادین ٹی وی چینل نے اپنی ایک اور رپورٹ میں بتایا ہےکہ عراق میں واقع عین الاسد امریکی چھاونی کے اطراف امریکی فوجی ہیلی کاپٹروں کی پرواز کی رپورٹ ملی ہے جو شام کی سرحد کی سمت بڑھ رہے تھے ۔

عراق کا الانبار صوبہ جہاں عین الاسد چھاونی ہے، شام کی سرحد کے پاس واقع ہے جہاں شام کے سرحد میں بھی امریکہ کی غیر قانونی التنف فوجی چھاونی موجود ہے۔
https://taghribnews.com/vdcguw93uak9zt4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ