تاریخ شائع کریں2023 11 December گھنٹہ 15:14
خبر کا کوڈ : 617760

امریکا، برطانیہ اور کینیڈ کی حکومتیں اسرائیل کے جرائم میں برابر کی شریک ہے

ترجمان وزارت خارجہ نے بعض ایرانی شہریوں کے خلاف پابندی لگانے کے امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے لئے،  مناسب جواب دینے کا حق محفوظ سمھجتا ہے۔  
امریکا، برطانیہ اور کینیڈ کی حکومتیں اسرائیل کے جرائم میں برابر کی شریک ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت  خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ امریکا، برطانیہ اور کینیڈ کی حکومتیں اسرائیل کے جرائم میں برابر کی شریک اور اس کے سبھی جرائم کے لئے جواب دہ ہیں۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ امریکا ، برطانیہ اور کینیڈا کی حکومتوں نے گزشتہ دو مہینے میں اسرائیل کی ہر طرح کی  فوجی، سیاسی، ابلاغیاتی اور انٹیلیجنس سپورٹ جاری رکھی ہے اور شریک جرم کی حیثیت سے  صیہونی حکومت کے سبھی جرائم کے لئے جواب دہ ہیں۔

ترجمان وزارت خارجہ نے بعض ایرانی شہریوں کے خلاف پابندی لگانے کے امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے لئے،  مناسب جواب دینے کا حق محفوظ سمھجتا ہے۔  

انھوں نے کہا کہ جن ممالک کا ماضی خود اپنی قلمرو سے باہر اور اپنی سرزمین  کے اندر انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزی اور اقلیتوں، مہاجرین اور مقامی باشندوں کے حقوق کی کھلی پامالی کے سیاہ کارناموں سے پر ہے، وہ در اصل اس طرح کے معاندانہ اور نمائشی اقدامات کے ذریعے، رائے عامہ کی توجہ، بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے انسانیت سوز جرائم میں اس کا ساتھ دینے نیز اپنے دیگر انسانیت مخالف اقدامات سے  ہٹا نے کی کوشش کررہے ہیں۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ یہ ممالک اپنے دوہرے معیاروں اور منافقانہ طرز عمل سے اعلی انسانی اقدار کو پامال کررہے ہیں۔

 ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ انسانی حقوق کے دفاع کے یہ جھوٹے دعویدار، غاصب صیہونی حکومت کے  وحشیانہ جنگی جرائم میں براہ راست مشارکت کی وجہ سے دنیا کے سامنے بے نقاب اور رسوا ہوچکے ہیں،انہیں دنیا کے دیگر ملکوں میں انسانی حقوق کے حوالے سے بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔     
https://taghribnews.com/vdcg3u93zak9qu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ