تاریخ شائع کریں2023 22 December گھنٹہ 22:45
خبر کا کوڈ : 618953

صیہونی فوج کا جنوبی لبنان کے بعض علاقوں پر فضائی حملہ

اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوج نے اسی کے ساتھ جنوبی لبنان کے  رب الثلاثین، قصبے  اور رامیہ ، عیتا،  القوزح، الشعب، الجبین اور  طیرحرفا نامی علاقوں پر  توپخانوں سے گولہ باری بھی کی ہے۔  
صیہونی فوج کا جنوبی لبنان کے بعض علاقوں پر فضائی حملہ
صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے بعض علاقوں پر فضائی حملہ اور توپخانے سے گولہ باری کی ہے۔

 غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبے الناقورہ کے مضافاتی علاقے اللبونہ پر بمباری کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوج نے اسی کے ساتھ جنوبی لبنان کے  رب الثلاثین، قصبے  اور رامیہ ، عیتا،  القوزح، الشعب، الجبین اور  طیرحرفا نامی علاقوں پر  توپخانوں سے گولہ باری بھی کی ہے۔  

صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ  اس نے حزب اللہ کے میزائلی حملوں کے جواب میں جنوبی لبنان پر حملے کئے ہیں ۔

 یاد رہے کہ  حزب اللہ لبنان نےجمعے کو  ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے  کہ غزہ کے مظلوم عوام اور فلسطین کی استقامتی تحریک کی حمایت میں اس نے  طربیخا نامی  لبنان کے مقبوضہ علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کی شومیرا فوجی چھاؤنی کے باہر اسرائیلی فوجیوں کے جمع ہونے کے ایک مرکز پر میزائل داغنے کے ساتھ ہی توپخانے سے گولہ باری بھی کی ہے۔

حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ اس  حملے میں  بہت سے صیہونی فوجیوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے۔   

قابل ذکرہے کہ حزب اللہ لبنان نے جمعرات کو بھی مقبوضہ شمالی فلسطین میں ایک غیر قانونی صیہونی کالونی اور صیہونی فوج کے 7 اڈوں پر حملے کئے تھے۔

حزب اللہ لبنان نے ان حملوں میں صیہونی اہداف  پر دسیوں میزائل داغے تھے جن سے صیہونی فوج کو جانی اور مالی نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔

 صیہونی ذرائع ابلاغ نے جمعرات کی رات اسرائیلی فوج کی ریزرو فورس کے ایک کمانڈر کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ حزب اللہ لبنان نے 7 اکتوبر س اب تک اسرائیلی اہداف پر ایک ہزار سے زیادہ  حملے کئے ہیں۔  
https://taghribnews.com/vdcbswb0frhb89p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ