تاریخ شائع کریں2024 4 January گھنٹہ 16:12
خبر کا کوڈ : 620517

دشمن مزاحمت کے لیجنڈ اور ایرانی قوم کے ہیرو سے ہونے والی شکستوں کا ازالہ نہیں کر سکے گا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کرمان میں دہشت گردی کے بزدلانہ اقدام کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ 2 جنوری کی دہشت گردی ملک میں عدم تحفظ کو ہوا دینے  اور ایران کی عظیم قوم بالخصوص نوجوان نسل کی شہید قاسم سلیمانی سے محبت و عقیدت کے خلاف انتقامی کارروائی ہے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بزدل دشمن جان  لے کہ  اسنے شہید سلیمانی سے محبت رکھنے والوں کے دلوں اور روحوں میں آگ بھڑکائی ہے اور انہیں دشمنوں کے خلاف مزاحمت، ڈٹ جانے اور اسلام، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کے اقتدار کی راہ میں قربانی دینے کے لیے متحد اور طاقتور محاذ پر بلایا ہے اور یہ جذبہ دشمن کی امیدوں اور خوابوں کے برعکس ختم ہونے کے برخلاف ماضی کی نسبت زیادہ بھڑکے گا۔

بیان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امام برحق (ع)،  رہبر انقلابٰ اسلامی سید علی خامنہ ای (مدظلہ العالی) اور شہداء کے اہل خانہ کے حضور میں مظلومانہ شہادت پر تعزیت پیش کی اور زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ کرمان میں دہشت گردی کے خوفناک واقعے نے ثابت کیا کہ شہید سلیمانی اپنی شہادت کے بعد دشمنوں کے لیے زیادہ خطرناک ہوگئے ہیں اور دشمن مزاحمت کے لیجنڈ اور ایرانی قوم کے ہیرو سے ہونے والی شکستوں کا ازالہ نہیں کر سکے گا۔
https://taghribnews.com/vdca6wni049num1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ