اقوام متحدہ کی لبنان میں فلسطینی گروپ حماس کے نائب رہنما صالح العروری کو شہید کرنے کی مذمت
دونوں ماہرین نے کہا کہ ’تمام ریاستوں پر پابندی ہے کہ وہ بیرون ملک فوجی یا سکیورٹی آپریشنز بشمول انسداد دہشت گردی کے دوران لوگوں کو اپنی صوابدید پر ان کے جینے کے حق سے محروم نہ کریں۔‘
شیئرینگ :
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق اور انسداد دہشت گردی سے متعلق ماہرین نے گذشتہ ہفتے لبنان میں فلسطینی گروپ حماس کے نائب رہنما صالح العروری اور چھ دیگر افراد کے اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید کیے جانے کی مذمت کی ہے اور اسے قتل اور ماورائے عدالت قتل مترادف قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے دو نمائندہ خصوصی بین سال اور مورس ٹڈبال بنز نے جنیوا میں منگل کو جاری کیے جانے والے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو اور سینیئر اسرائیلی حکام کی جانب سے دنیا میں کہیں بھی حماس کے رہنماؤں کو قتل کرنے کی دھمکیوں کی بھی مذمت کی۔
دونوں ماہرین نے کہا کہ ’تمام ریاستوں پر پابندی ہے کہ وہ بیرون ملک فوجی یا سکیورٹی آپریشنز بشمول انسداد دہشت گردی کے دوران لوگوں کو اپنی صوابدید پر ان کے جینے کے حق سے محروم نہ کریں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ایسی صورت میں جب بین الاقوامی قانون مطابق ان کی اجازت نہ ہو تو غیر ملکی سرزمین پر قتل ذاتی یا صوابدیدی ہیں۔ اسرائیل اپنے دفاع کی مشق نہیں کر رہا تھا کیوں کہ اس نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا کہ متاثرین لبنانی سرزمین سے اسرائیل پر مسلح حملہ کر رہے تھے۔‘
اقوام متحدہ کے ماہرین بین سال اور مورس ٹڈبال بنز کے بقول اسرائیل نے اس حملے کا نہ تو کوئی قانونی جواز پیش کیا اور نہ ہی اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت سلامتی کونسل کو اس کی اطلاع دی ہے۔