یمنی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 سمندری اور فضائی کامیاب آپریشن کیے
انہوں نے خبردار کیا کہ ہم اپنے عوام اور ملک کے دفاع میں بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب کے پانیوں میں فوجی کارروائیاں کرنے کا مکمل حق اور اختیار رکھتے ہیں۔
شیئرینگ :
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے پیر کی شب ایک بیان میں کہا کہ یمنی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 سمندری اور فضائی آپریشن کیے ہیں۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق، یحیی سریع نے بتایا کہ خلیج عدن میں سی چیمپیئن اور نیویس فورچیونا نامی 2 امریکی بحری جہازوں کو فوجی کارروائیوں کے دوران متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ہم اپنے عوام اور ملک کے دفاع میں بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب کے پانیوں میں فوجی کارروائیاں کرنے کا مکمل حق اور اختیار رکھتے ہیں۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے تاکید کی کہ صیہونی جارحیت کے خاتمے اور غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے تک بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں ہماری کارروائیوں میں تیزی آتی جائے گی۔
برطانوی جہاز کے خلاف آپریشن کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کی حمایت اور یمن کی سرزمین پر امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کے جواب میں ہم نے خلیج عدن میں ایک خصوصی آپریشن کے ذریعے برطانوی جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا اور یہ جہاز مکمل طور پر غرق ہو چکا ہے۔
گذشتہ ہفتوں کے دوران یمنی فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی قوم کی مزاحمت کی حمایت میں بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں مقبوضہ علاقوں کی طرف جانے والے متعدد صہیونی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔