لبنان کی پارلمنٹ نے ایک نئے قانون کو پاس کرکے ایرانیوں کے کیلئے ویزا کے بغیر لبنان میں داخلے کی اجازت کی بل پاس کردی ہے جسکا اعلان لبنان کے وزیر سیاحت نے کیا۔
شیئرینگ :
تقریب نیوز کا بیروت سے مراسلہ:ایرانیوں کو ویزا کے بغیر لبنان میں داخل ہونے کی بل وزیر سیاحت کی طرف سے پیش کی گئی تھی جس سے پارلمنٹ نے پاس کردیا ہے۔
لبنان کے وزیر سیاحت ولید داعوق نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی کہ اس بات کا حتمی فیصلہ ہو گیا ہے کہ ایرانی ویزا کے بغیر لبنان میں داخل ہو سکیں۔