تاریخ شائع کریں2024 26 August گھنٹہ 15:29
خبر کا کوڈ : 647640

ایرانی صوبہ فارس میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، تین جاں بحق اور 48 افراد زخمی

صوبہ فارس کی ہلال احمر سوسائٹی کے نائب سربراہ مہدی خوبیار نے پیر کی صبح اس بارے میں بتایا کہ پانچ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کی گئيں ۔
ایرانی صوبہ فارس میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ،  تین جاں بحق اور 48 افراد زخمی
صوبہ فارس کی ہلال احمر سوسائٹی کے نائب سربراہ نے بتایا ہے کہ نی ریز – سیرجان  روڈ پر ایک ٹرک سے پاکستانی زائرین کی بس کے تصادم میں تین جاں بحق اور 48 افراد زخمی ہوگئے۔ 

صوبہ فارس کی ہلال احمر سوسائٹی کے نائب سربراہ مہدی خوبیار نے پیر کی صبح اس بارے میں بتایا کہ پانچ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کی گئيں ۔

 انھوں نے بتایا کہ اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہلال احمر کی ایمبولنسوں نے نی ریز اسپتال منتقل کردیا ہے

صوبہ فارس کی ہلال احمر سوسائٹی کے نائب سربراہ نے بتایا کہ اس حادثے میں  تین پاکستانی زائرین جاں بحق اور اڑتالیس زخمی ہوگئے۔

اس سلسلے میں صوبہ فارس کے ٹریفک پولیس کے کرنل عبدالہاشم دہقانی نے بتایا ہے کہ ایکسیڈنٹ کی وجہ بس کے بریک سسٹم میں فنی خرابی تھی جس کی وجہ سے بریک نہ لگ سکا اور زائرین کی بس ایک ٹرک سے جاکر ٹکرا گئی ۔
 
https://taghribnews.com/vdcgtu93zak9t34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ