اقوام متحدہ میں چین کے نائب مندوب کا شام سے غیر ملک فوج کے انخلاء کا مطالبہ
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مندوب سی جی ٹی این گنگ شوانگ نے شام کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں شام کی ارضی سالمیت کے تحفظ پر زور دیا ہے۔
شیئرینگ :
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مندوب نے شام پر اسرائیلی حملے بند کئے جانے اور یہاں سے سبھی غیر قانونی غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مندوب سی جی ٹی این گنگ شوانگ نے شام کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں شام کی ارضی سالمیت کے تحفظ پر زور دیا ہے۔
انھوں نے سبھی فریقوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام سمیت اس خطے کے سبھی ملکوں کی ارضی سالمیت محفوظ رہنی چاہئے۔
اقوام متدہ ميں چین کے نائب مندوب نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ چین پر حملے بند کرے ۔
انھوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ شام سے سبھی غیر قانونی غیر ملکی فوجیوں کو نکل جانا چاہئے۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مندوب نے دنیا کی سبھی بڑی طاقتوں سے کہا کہ اس خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مثبت کردار ادا کریں۔
سید عبدالملک الحوثی نے یمن میں 21 ستمبر کے انقلاب کی سالگرہ اور الاقصی طوفان آپریشن سے متعلق کے بارے میں کہا کہ یمن کے انقلاب سے سب سے زیادہ نقصان امریکہ کو ہوا ...