ایران اور روس باہمی تعاون کے جامع معاہدے کی تیاری پر کام کررہے ہیں
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے اس بات کا اعلان پیرکو ایم جم (MGIM) انٹرنیشنلریلیشنزیونیورسٹی میں طلبا و اساتذہ کی ایک نشست سے خطاب میں کیا ہے۔
شیئرینگ :
روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس باہمی تعاون کے جامع معاہدے کی تیاری پر کام کررہے ہیں اوربہت جلد یہ معاہدہ تیار ہوجائے گا
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے اس بات کا اعلان پیرکو ایم جم (MGIM) انٹرنیشنلریلیشنزیونیورسٹی میں طلبا و اساتذہ کی ایک نشست سے خطاب میں کیا ہے۔
ماسکو کی بین الاقوامی روابط کی ایم جم یونیورسٹی روسی وزارت خارجہ سے وابستہ ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے آج پیر کو یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا کی نشست سے خطاب میں کہا کہ تہران ماسکوتعاون کے جامع معاہدے کے صرف تکنیکی امور رہ گئے ہیں، وہ بھی عنقریب طے کرلئے جائيں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران روس تعاون کے اس جامع معاہدے میں سبھی شعبے شامل ہوں گے۔
روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ سمجھوتہ،ایران کی نئی حکومت کے ساتھ ہمارے روابط میں ایک مثالی معاہدہ ہوگا۔
اس سے پہلے ماسکو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرنے ایران اورروس کے درمیان ہمہ گیر تعاون کے ایک طویل المیعاد جامع معاہدے کی خبر دی تھی۔
ارنا کے مطابق گزشتہ ڈھائی برس کے دوران اس معاہدے کو آخری شکل دینے کے لئے کافی کام ہوچکا ہے ۔
اس معاہدے کی تیاری کی حوالے سے دونوں ملکوں کے حکام نے تہران اور ماسکو کے کافی دورے اورمٹنگیں کی ہیں اور دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ کے قانونی امور کے ماہرین نے بہت دقت کے ساتھ معاہدے کا متن اور شقیں تیار کی ہیں۔
ماسکو میں اسلامی جہموریہ ایران کے سفیر کاظم جلالی نے کہا ہے کہ اس معاہدے کے حوالے سے دونوں ملکوں کے پروٹوکول کے مسائل رہ گئے ہیں جن کے طے ہونے کے بعد اس پردونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے دستخط کا مرحلہ آئے گا۔
روس میں ایران کے سفیر نے بتایا ہے کہ تہران ماسکو تعاون کے جامع معاہدے کوپارلیمنٹ، مجلس شورائے اسلامی میں بھی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔
تقریب نیوز ایجنسی نے المسیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے کہا: ملک کی فوج مقبوضہ فلسطین کے جنوب مشرقی یافا ...