شب سراوان شہر کے علاقے سیرکان میں دہشت گردی کے ایک واقعے میں 5 مقامی بسیج شہید
اتوار کی شام پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بیس کے تعلقات عامہ کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سراوان شہر کے علاقے سیرکان میں دہشت گردی کے ایک واقعے میں 5 مقامی بسیجیوں کو شہید کر دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں تعینات یونٹوں کو فوری طور پر متاثرہ علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا۔
شیئرینگ :
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس ونگ کے تعلقات عامہ کے مطابق، کل شب سراوان شہر کے علاقے سیرکان میں دہشت گردی کے ایک واقعے میں 5 مقامی بسیجیوں کو شہید کر دیا گیا۔
اتوار کی شام پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بیس کے تعلقات عامہ کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سراوان شہر کے علاقے سیرکان میں دہشت گردی کے ایک واقعے میں 5 مقامی بسیجیوں کو شہید کر دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں تعینات یونٹوں کو فوری طور پر متاثرہ علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا۔
اس نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ سیرکان سراوان کے علاقے میں رزمندگان اسلام کی جانب سے دہشتگرد عناصر کا تعاقب جاری ہے۔
اس دہشت گردانہ حملے میں عبدالرحمن بلوچزھی، شہ بخش بلوچزھی، عبداللہ بلوچزھی، واحد بلوچی اور بشیر سپاہی شہید ہوئے ہیں۔
راسک میں پاسدار میجر پروین نژاد کی شہادت
سیستان و بلوچستان کے علاقے فیروز آباد راسک میں جیش الظلم کے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں سر میں چوٹ لگنے سے زخمی ہونے والے 33 ویں المہدی (عج) اسپیشل فورسز بریگیڈ کے پاسدار میجر سعید پروین نژاد بھی شہید ہوگئے۔
زاہدان ہسپتال میں انکی دماغی موت کی تصدیق کے بعد انکے جسمانی اعضاء عطیہ کردیے گئے تاکہ اعضاء کی پیوند کاری کے ضرورت مند مریضوں کی جان بچائی جا سکے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...