تاریخ شائع کریں2024 28 November گھنٹہ 17:51
خبر کا کوڈ : 658965

نیتن یاہو نے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی کی ہے

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار نے صیہونی وزیر اعظم کی گرفتاری کے لئے عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے تاکید کی کہ تمام یورپی ممالک کو اس فیصلے پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار "جوزف بوریل" نے اسرائیلی وزیر اعظم  نیتن یاہو کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ "یورپی ممالک کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی گرفتاری سے متعلق ہیگ کورٹ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد کرنا چاہئے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی کابینہ نے غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف جنگ میں "انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین" کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔

بوریل نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے، ہمیں امن کے لئے پہلے جنگ بندی اور پھر سیاسی حل کی ضرورت ہے۔

انہوں نے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ لبنان میں جنگ بندی معاہدے کے بعد اب مشرق وسطیٰ میں امن معاہدے کی امید پیدا ہوئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdciqvaqwt1aw32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ