لبنانی مقاومت نے صہیونی حکومت کے غبارے سے ہوا نکال دی
گزشتہ ایک سال کے دوران نتن یاہو نے امریکی ٹیکس دہندگان سے اربوں ڈالر ہتھیالئے اور امریکی سیاسی اور دفاعی حمایت کے تحت غزہ میں ظلم کا بازار گرم کیا۔
شیئرینگ :
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ لبنانی مقاومت نے صہیونی حکومت کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے لبنان میں جنگ بندی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ نے صہیونی حکومت کے ناقابل تسخیر ہونے کا بھرم توڑ دیا ہے۔
ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران نتن یاہو نے امریکی ٹیکس دہندگان سے اربوں ڈالر ہتھیالئے اور امریکی سیاسی اور دفاعی حمایت کے تحت غزہ میں ظلم کا بازار گرم کیا۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی لبنان میں بھاری جانی نقصان کے بعد نتن یاہو جنگ بندی کی درخواست کرنے پر مجبور ہوا۔ حزب اللہ نے ایک بار پھر اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا افسانہ کو توڑ دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کو چاہئے کہ غزہ میں بھی شکست تسلیم کرے۔
انہوں نے لبنانی اور فلسطینی مقاومت کے ایران کی حمایت کا دوبارہ اعادہ کیا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...