امریکہ میں رواں سال بے گھر افراد کی تعداد آٹھ لاکھ تک پہنچ گئی
امریکا میں چھت سے محروم آبادی میں گزشتہ سال کی نسبت رواں سال اٹھارہ فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رہائش کے بہتر مواقع نہ ملنے اور مہنگائی کی شرح میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے اس شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
شیئرینگ :
امریکہ میں رواں سال بے گھر افراد کی تعداد آٹھ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق دوہزار چوبیس میں امریکا میں بے گھر افراد کی تعداد سات لاکھ اکہتر ہزار ہو گئی ہے۔
امریکی ادارہ برائے ہاؤ سنگ اور اربن ڈیولپمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں چھت سے محروم آبادی میں گزشتہ سال کی نسبت رواں سال اٹھارہ فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ماہرین کے مطابق امریکا میں رہائش کے بہتر مواقع نہ ملنے اور مہنگائی کی شرح میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے اس شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
ادارے کے مطابق یہ اب تک کے سب سے زیادہ اعداد و شمار ہیں، بہت سارے افراد ایسی عارضی محفوظ پناہ گاہوں میں مقیم ہیں، جنہیں کسی صورت میں گھر نہیں کہا جا سکتا۔