تاریخ شائع کریں2025 24 March گھنٹہ 14:22
خبر کا کوڈ : 671571

حکومت ہر میدان میں ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لئے پوری طرح آمادہ ہے

مجھے یقین ہے کہ کوئی بھی حتی جارحیت کے بارے میں سوچے گآ بھی نہیں کیونکہ اس کے نتائج سے سب واقف ہیں اور جانتے ہیں کہ ایران کی مسلح افواج ، امداد دستے اور عوامی حلقے سبھی پوری طرح تیار ہیں اور یہ تیاری ہمارے لئے تحفظ فراہم کرتی ہے۔  
حکومت ہر میدان میں ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لئے پوری طرح آمادہ ہے
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کی میٹنگ میں چھٹیوں کے دنوں میں اس سوسائٹی کے کارکنوں کی امدادی خدمات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چھٹیوں میں بھی امدادی خدمات کے لئے آپ کی آمادگی آپ کے اعلی سطح کے احساس ذمہ داری کا ثبوت ہے۔  

انھوں نے کہا کہ ميں چند روز قبل ابلاغیاتی اداروں کے نمائںدوں کے ساتھ گفتگو میں کہہ چکا ہوں اور ایک بار پھر کہتا ہوں کہ مجھے یقین ہے کہ جنگ  نہیں ہوگی اس لئے کہ ہم پوری طرح اس کے مقابلے کے لئے تیار ہیں۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ اگر ہم پوری طرح تیار نہ ہوں توجنگ مسلط ہوگی اور ہماری اس آمادگی میں مسلح افواج اور امدادی دستوں کی آمادگی سمیت ہر طرح کی آمادگی شامل  ہے۔

 انھوں نے ہلال احمر کے کارکنوں کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کی طرح ہماری مسلح افواج نے بھی چھٹی نہیں کی ہے اور پوری طرح تیار ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ اس وقت حکومت ہر میدان میں ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لئے پوری طرح آمادہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسی طرح امدادی دستے بالخصوص ہلال احمر بھی پوری طرح آمادہ ہے اور ملک میں ہر لحاظ سے سو فیصد آمادگی پائی جاتی ہے۔

 سید عباس عراقچی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کوئی بھی حتی جارحیت کے بارے میں سوچے گآ بھی نہیں کیونکہ اس کے نتائج سے سب واقف ہیں اور جانتے ہیں کہ ایران کی مسلح افواج ، امداد دستے اور عوامی حلقے سبھی پوری طرح تیار ہیں اور یہ تیاری ہمارے لئے تحفظ فراہم کرتی ہے۔  

 انھوں نے کہا کہ ہماری آمادگی  ایسی طاقت اور توانائی ہے کہ کوئی بھی ملک کی  سرحدوں پر حملہ کرنے کی جرائت نہیں کرسکتا۔
https://taghribnews.com/vdcguq93qak9un4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ