روسی اور امریکی فضائی افواج کے درمیان شام میں تصادم ہورہا ہے
دونوں ممالک کی فضائیہ کے درمیان تصادم کے واقعات غیر پیشہ وارانہ ہے۔ ہم روسی حکام کے ساتھ رابطہ کرکے شام میں دہشت گردی کے خلاف میں اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔
شیئرینگ :
روسی اور امریکی فضائی افواج کے درمیان شام میں تصادم ہورہا ہے۔ دیرالزور میں جنگجووں اور عرب قبائل کے درمیان جھڑپوں سے امریکی افواج کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔
امریکی نائب وزیردفاع ڈینا اسٹرول نے شام میں امریکہ اور روس کی فضائیہ کے درمیان تصادم کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی فضائیہ کے درمیان تصادم کے واقعات غیر پیشہ وارانہ ہے۔ ہم روسی حکام کے ساتھ رابطہ کرکے شام میں دہشت گردی کے خلاف میں اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔
امریکی اعلی عہدیدار نے مزید کہا کہ شام میں روس کی سرگرمیوں سے ہماری کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
اسٹرول نے الجزیرہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیرین ڈیموکریٹک فورسز اور عرب قبائل سے اپیل کرتے ہیں کہ دیرالزور میں ہونے والے جھڑپوں کو فوری طور پر ختم کریں۔ انہوں نے کہا کہ دیرالزور میں جھڑپوں کی وجہ سے داعش کے خلاف جاری کاروائیاں متاثر ہورہی ہیں اور علاقے میں تعیینات امریکی فورسز کے لئے بھی خطرات بڑھ رہے ہیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...