امریکہ کے بحیرہ احمر کو میدان جنگ میں تبدیل کرنے سے تمام ممالک متاثر ہیں۔میں تمام ممالک کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ امریکی اقدام کو مسترد کریں کیونکہ یہ ان کے تمام مفادات پر ضرب لگاتا ہے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان بلاک پالیٹکس پر یقین نہیں رکھتا، غزہ میں مصائب کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے، یک طرفہ اقدام کشمیریوں کی خواہشات کے خلاف تنازعے کی نوعیت تبدیل نہیں کر سکتا۔
آج صبح بھی صیہونی حکومت نے غزہ کے شمال میں واقع "تل الزطر" کے محلے میں رہائشی کمپلیکس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور بعض دیگر زخمی ہو گئے اور زخمیوں اور زخمیوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔
اسامہ حمدان نے کہا: تحریک حماس اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان تعلقات کی نوعیت اور اسی طرح فلسطینی کاز اور فلسطینی عوام خاص طور پر حماس کی ایران کی جانب سے کی جانے والی حمایت کے بارے میں سب واقف ہيں.
اسامہ حمدان نے بتایا کہ صیہونی دشمن اور اس کے حکام اپنی فوج کے جو نقصانات بتاتے ہیں ، اس کو پہنچنے والے نقصانات اس سے کئ گنا زیادہ اور اتنے سنگین ہیں اور دردناک ہیں جن کا اس نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔
انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے ایکس چینل پر ایک پوسٹ شائع کرتے ہوئے لکھا: پہلی تصویر میں یمن میں ایک سعودی گاڑی کو لائٹر سے آگ لگائی گئی ہے اور دوسری تصویر میں صیہونی حکومت کی بکتر بند گاڑی کو دکھایا گیاجس کو غزہ میں لائٹر سے آگ لگائی جا رہی ہے۔"
حماس کے ایک رہنما اور بیروت میں اس تحریک کے نمائندے اسامہ حمدان نے بتایا کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے چند روز قبل تہران کا دورہ کیا اور رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران سے ملاقات اور بات چیت کی۔
تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ دشمن ہر روز دھمکیاں دے رہا ہے ہم بھی ان کے انتظار میں ہیں۔ دشمن کو ایسی شکست کا مزہ چکھائیں گے جس کا وہ تصور بھی نہیں کرسکتے ہیں۔ صہیونی حکومت کی شکست کا دور شروع ہوچکا ہے۔ دفاعی اور اطلاعاتی شعبے میں دشمن کی برتری ختم ہوچکی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، سید حسن نصر اللہ اور حماس اور اسلامی جہاد کے رہنماوں نے الاقصی طوفان آپریشن سے متعلق تازہ ترین پیش رفت اور غزہ کی پٹی کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
لبنان کے اس چینل نے غزہ کی پٹی میں اپنے نامہ نگار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی افواج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 500 سے زائد افراد کو شہید کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری نے کہاہے کہ آج صیہونی حکومت کے جرائم پر خاموش رہنا یا ایک سفارتی بیان جاری کرنے پر اکتفا کرنا، اس کی خونریزی میں شرکت اور اس کے ساتھ یک جہتی ہے۔
نواز مسلم لیگ پارٹی کے رہنما نے مزید کہا: اسرائیل نے اب تک فلسطینیوں کے خلاف جو کچھ کیا ہے وہ صرف فلسطین تک محدود جرائم نہیں ہیں بلکہ یہ انسانیت کے خلاف حملہ ہے۔
یہ اعلان کرتے ہوئے کہ سدیروت ایک جنگی منظر بن گیا ہے، اس اخبار نے آبادکاروں میں سے ایک کا حوالہ دیا اور لکھا کہ "مسلسل وارننگ اور گولی باری اور تباہی سدیروت کے ماحول پر حاوی ہے، اور ایسا لگتا ہے کہ یہ جنگ طویل ہوگی۔"
مغرب حقوق اور آزادی کے میدان میں جو القابات اٹھاتا ہے فلسطینی قوم کے حوالے سے ان کی کوئی قدر اور اعتبار نہیں ہے۔ کیونکہ مغربی ممالک صہیونیوں کے ہاتھوں فلسطینی خواتین اور بچوں کے قتل کی اجازت دیتے ہیں۔
لیکن نہ تو قابض حکومت کے حکام ایسا کرنے پر راضی ہوئے اور نہ ہی عالمی رہنماؤں نے اس میدان میں کچھ کیا۔ صہیونیوں نے اپنے جرائم میں اضافے کے علاوہ تمام حدود کو پامال کیا، خاص طور پر قدس اور مسجد اقصیٰ میں، جو دنیا کا پہلا مسلمانوں کا قبلہ اور تیسرا مقدس اسلامی مزار ہے۔
اس تقریب میں مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے ڈائریکٹر حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حمید شہریاری،مجمع تقریب کے قائم مقام سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید موسیٰ موسوی، آخوند عبدالرزاق رہبر اور دیگر علماء و مشائخ نے شرکت کی
ہمیں دھیان رکھنا چاہئے کہ طول تاریخ میں دشمن نے اسلامی معاشرہ کو کمزور کرنے کے لئے تفرقہ اندازی اور مذہبی ، قومی اور فکری اختلاف سے فائدہ اٹھانے کو اپنا سب سے موثر ہتھیار بنائے رکھا ہے۔ وہ کبھی بھی اپنے اس منحوس کام سے پیچھے نہیں ہٹا ہے ۔ اس لئے ضروری ہے مسلمان بھی ہوشیار رہیں اور اس سے ایک لمحہ کے لئے بھی غافل نہ ہوں