تقریب خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی شہر ڈیئربورن کے میئر عبداللہ حمود نے واضح کیا کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ اس شہر کی حدود میں داخل ہونے کی صورت میں گرفتار کر لئے جائیں گے۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اگرچہ صیہونی حکومت جرنیلوں کے منصوبے کی بنیاد پر غزہ کے شمال میں بفر زون بنانے کی کوشش کررہی ہے لیکن حماس اور اسلامی جہاد کے جنگجوؤں نے صیہونی دشمن کو تکلیف دہ ضربیں دی ہیں۔
تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے مزید کہا: قومیں ان لوگوں کی قدر کرتی ہیں جنہوں نے دشمنوں سے نجات حاصل کرنے اور ان کے شر سے بچنے کے لیے اپنے آپ کو قربان کیا۔ راہ خدا میں جانیں قربان کرنے والے شہداء کا مقام بہت بلند ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے گذشتہ روز کرم ایجنسی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 42 افراد کی شہادت پر حکومت پاکستان اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں واقع ایرانی سفارت خانے نے کرم ایجنسی میں پاراچنار سے پشاور جانے والے مسافروں کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے علاقے کرم ایجنسی میں دہشت گرد حملے میں بے گناہ لوگوں کی شہادت پر پاکستانی حکومت اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق، جمعہ کی صبح صیہونی قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گزشتہ گھنٹوں میں کم از کم 18 افراد شہید ہوئے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے گزشتہ رات ایک پریس کانفرنس میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر جنگ یوو گیلنٹ کے خلاف جاری کیے گئے دو وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے تبصرہ کیا۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا: روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے توانائی کے شعبے میں بڑے منصوبوں کے نفاذ پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کیتھولک عیسائیوں کے رہنما پر ان کے حالیہ بیانات کے بعد کڑی تنقید کی جس میں غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی طرف سے کی گئی نسل کشی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی عدالت کی جانب سے جنگی جرائم میں ملوث اور ہزاروں فلسطینیوں کے قاتل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ جاری کردیے۔
ایران نے حزب اللہ کی دفاعی امداد کے علاوہ اقتصادی امداد کی۔ جب امریکہ اور مغربی ممالک کی پابندیوں کی وجہ سے لبنان اقتصادی طور پر مفلوج ہوچکا تھا اس وقت عرب ممالک نے بھی لبنان سے منہ موڑا لیکن ایران نے تیل اور گیس فراہم کرکے مغربی منصوبے کا ناکام بنادیا۔
صہیونی دشمن طبی ٹیموں کو کمال عدوان اسپتال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتا جس کی وجہ سے زخمیوں کی سرجری نہیں کی جاسکتی اور ہم ابتدائی طبی امداد ہی فراہم کرسکتے ہیں۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ رواں ہفتے متعدد غیر ملکی وفود نے پاکستان کا دورہ کیا، اسپین کی پارلیمان کے ایک وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اور انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی، سیکریٹری خارجہ سمیت متعدد رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے چند منٹ قبل شراگا بیس (مشہور گولانی بریگیڈ کا انتظامی ہیڈکوارٹر) کو نشانہ بنایا۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے فلسطینی شہاب خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ حکومت کے انفارمیشن آفس نے غزہ میں صیہونی حکومت کی جارحیت اور نسل کشی کے 411 دنوں کے بعد غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے نتیجے میں رونما ہونے والے سانحات کے نئے اعدادوشمار شائع کیے ہیں۔
جمعرات کو پاکستان کے "ڈان نیوز" چینل نے ایک خبر میں اعلان کیا کہ "خیبر پختونخوا" کے صوبے میں واقع پاراچنار شہر کے وسط میں قبائلی علاقے "لوئر کرم" میں شہریوں کو لے جانے والی متعدد گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...