تقریب خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز ویب سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کی لڑائیوں میں گولانی بریگیڈ کے ایک اور فوجی کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔ مارے جانے والے سپاہی "گور کیہاتی" کا تعلق گولانی بریگیڈ کی 13ویں بٹالین سے ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی الجزیرہ قطر کے مطابق صیہونی حکومت نے شمالی غزہ میں کمال عدوان اسپتال کے آس پاس کے رہائشی محلے کو نشانہ بنایا جس کے دوران 66 فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق عراقی اسلامی مزاحمتی فورسز کے جنگی اطلاعاتی مرکز کا حوالہ دیتے ہوئے اس گروہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے متعدد ڈرونز سے مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو ایک ایسے قانون کی منظوری کی کوشش کر رہے ہیں جو حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کے حوالے سے ایک سرکاری تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کو روکے گا۔
عراقی رہنما مقتدی الصدر نے کہا ہے کہ امریکہ نے قرار داد ویٹو کرکے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ اس کو دہشت گردی اور خونریزی سے عشق ہے۔ غزہ میں خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کی نسل کشی کو امریکی حمایت حاصل ہے۔
جنرل رسول نے تاکید کی: عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے ایئر ڈیفنس سے کہا کہ وہ عراق کی فضائی حدود کی حفاظت اور ملک کے اہم اور داخلی اہداف کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات پر عمل درآمد کرے گے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اقوام متحدہ صہیونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کے قرار داد کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کیے جانے کے بعد شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔
پوپ فرانسس کے نام پیغام میں صدر مملکت نے لکھا ہے کہ غزہ اور لبنان کے عوام کو صیہونیوں کے غیرانسانی جرائم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جسے روکنے کی کوشش ایک شائستہ اور اہم اقدام ہوگا جس کے نتیجے میں متاثرین اور پریشان حال عوام کے مسائل کو کم کیا جا سکتا ہے۔
بسیج رضاکار فورس کے کمانڈر جنرل غلامرضا سلیمانی نے کہا کہ ایران نے وعدہ صادق ایک اور دو کارروائیوں میں صیہونی حکومت کے نام نہاد آئرن ڈوم کا قصہ تمام کردیا اور اس وقت سے استقامتی محاذ کے میزائل روزانہ کی بنیاد پر مقبوضہ سرزمینوں میں کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
تقریبخبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ کے حملوں کے بعد مقبوضہ علاقوں کے شمالی علاقوں میں صیہونیوں کے بھاری نقصانات کا سلسلہ جاری ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز ویب سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عبرانی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ غزہ اور لبنان کے محاذوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں کی لڑائیوں میں صیہونی حکومت کے 18 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شہر تدمر میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور اعلان کیا ہے کہ ان دھماکوں کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صہیونی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبنان کے ساحلی سیکٹر میں حزب اللہ کے اینٹی ٹینک یونٹ کے کمانڈر کو شہید کردیا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے المسیرہ چینل کو بتایا کہ یمن کی بحری افواج نے بحیرہ احمر میں انادولو ایس جہاز پر کئی بیلسٹک اور اینٹی شپ میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
بدھ کے روز، جنرل محمد علی نے کراچی میں "آئیڈیاز 2024" کے نام سے 12ویں پاکستان بین الاقوامی ہتھیاروں کی نمائش میں ایرانی پویلین پر ایرانی فوجی وفد کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل مجتبیٰ رمضان زادہ سے ملاقات اور دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
لبنانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے جنوب میں واقع برج الملوک سے القلیح جانے والے راستے پر صیہونی حکومت کے حملے کے نتیجے میں لبنان کے 2 فوجی زخمی ہوگئے تھے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کچھ ہی دیر پہلے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے جامعہ الزہراء قم کے ایک وفد نے ملاقات کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق لبنان پر صیہونی حکومت کی زمینی جارحیت کے خلاف 12 نومبر 2024 کو دوسرے مرحلے کے آغاز سے اب تک 18 صیہونی فوجی ہلاک اور 32 زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...