تاریخ شائع کریں2024 21 September گھنٹہ 15:23
خبر کا کوڈ : 651058

لبنان میں جنگی جرائم پر عالمی برادری صہیونی حکومت کو انصاف کے کٹہرے میں لائے

انہوں نے تاکید کی کہ لبنان میں مواصلاتی آلات کے ذریعے سائبر دہشت گردی کے بعد صہیونی حکومت نے مختلف مقامات پر فضائی حملے کئے ہیں جو کہ لبنان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
لبنان میں جنگی جرائم پر عالمی برادری صہیونی حکومت کو انصاف کے کٹہرے میں لائے
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ لبنان میں جنگی جرائم پر عالمی برادری صہیونی حکومت کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی لبنان میں صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ لبنان میں مواصلاتی آلات کے ذریعے سائبر دہشت گردی کے بعد صہیونی حکومت نے مختلف مقامات پر فضائی حملے کئے ہیں جو کہ لبنان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

کنعانی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ صہیونی حکومت کو جنگی جرائم پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت بیشتر ممالک کی خواہش کے برعکس جنگ بندی سے انکار کررہی ہے جوکہ خطے اور عالمی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ایران لبنانی حکومت، مقاومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور صہیونی حکومت کے جارحانہ عزائم کے باوجود فلسطین کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوگا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی سطح پر امن اور صلح کے حامی ممالک اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی سطح پر کوشش کرکے فلسطین اور خطے میں صہیونی حکومت کی جارحیت کو روکنے میں اپنا کردار کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdcenz8pvjh8n7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ