تاریخ شائع کریں2013 13 July گھنٹہ 11:35
خبر کا کوڈ : 135554
علامہ سید ساجد علی نقوی :

برمی مسلمانوں پر بدھ دہشت گردوں کی دہشتگردی مہذب دنیا کیلئے سوالیہ نشان ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو
ملی یکجہتی کونسل کے قائم مقام سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ برما کے مظلوم مسلمانوں کی داد رسی کیلئے امہ کو اجتماعی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے، اقوام متحدہ کے ساتھ ساتھ او آئی سی بھی اپنا موثر کردار ادا کرے، میانمار کے مظلوم مسلمانوں کو انصاف فراہم کرانے کیلئے اسلامی ممالک بھی برما حکومت اور اقوام متحدہ پر دباؤ بڑھائیں۔
برمی مسلمانوں پر بدھ دہشت گردوں کی دہشتگردی مہذب دنیا کیلئے سوالیہ نشان ہے

تقریب نیوز (تنا): ملی یکجہتی کونسل کے قائم مقام سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ برما کے مظلوم مسلمانوں کی داد رسی کیلئے امہ کو اجتماعی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے، اقوام متحدہ کے ساتھ ساتھ او آئی سی بھی اپنا موثر کردار ادا کرے، میانمار کے مظلوم مسلمانوں کو انصاف فراہم کرانے کیلئے اسلامی ممالک بھی برما حکومت اور اقوام متحدہ پر دباؤ بڑھائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے او آئی سی کی جانب سے مظلوم برمی مسلمانوں کے حقوق کیلئے اقوام متحدہ سے موثر کردار ادا کرنے کی اپیل پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ میانمار میں جس طرح انسانیت سوز مظالم ڈھائے گئے اور ظلم و بربریت کا بازار جس طرح گرم کیاگیا اس طرح کی بدترین مثال دنیا میں کم ہی ملتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ معاملے پر انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی بھی انتہائی افسوس ناک اور باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح برمی مسلمانوں پر بدھ دہشت گردوں نے عرصہ حیات تنگ کیا یہ مہذب دنیا کیلئے سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ او آئی سی کا اس ظلم وبربریت کا مذمت کرنا ہی صرف کافی نہیں اسے عملی اقدامات بھی اٹھانے چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ظلم کے خلاف آواز بلند اور مذمت بھی کرنا چاہیے لیکن او آئی سی عالم اسلام کی نمائندہ تنظیم ہے اور اس سلسلے میں اسلامی ممالک کو بھی اپنا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے برما کی حکومت پر دباؤ بڑھائیں تاکہ میانمار مظلوم مسلمانوں کو ان کے جائز بنیادی حقوق دے جبکہ دوسری جانب اقوام متحدہ اور او آئی سی پر بھی اجتماعی طور پر دباؤ بڑھائیں تاکہ مظلوموں کی داد رسی ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ مظلوم مسلمانوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنا پورے عالم اسلام کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور اسے اس ذمہ داری کااحساس کرتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کار لانا چاہیے۔

https://taghribnews.com/vdccppqs02bq1p8.c7a2.html
منبع : جعفریہ پریس
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ