تاریخ شائع کریں2013 15 July گھنٹہ 11:25
خبر کا کوڈ : 135719
ا۔ج۔ ایران کے نومنتخب صدر :

ایران مسلمانوں کے باہمی اختلافات کے خلاف ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو
اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے کہا ہے کہ ايران دنيا کے کسي بھي خطے ميں مسلمانوں کے درميان لڑائي اور خون خرابے کا مخالف ہے۔
ایران مسلمانوں کے باہمی اختلافات کے خلاف ہے

تقریب نیوز (تنا): اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے کہا ہے کہ ايران دنيا کے کسي بھي خطے ميں مسلمانوں کے درميان لڑائي اور خون خرابے کا مخالف ہے۔ يہ بات انہوں نے تيونس کے صدر منصف المرزوقي کے ساتھ اپني ٹيلي فوني بات چيت کے دوران کہی۔  

تيونس کے صدر منصف المرزوقي نے ہفتے کي شام ٹیلي فون پر منتخب صدر حسن روحاني سے بات چيت اور انہيں ماہ رمضان کي مبارک باد پيش کرتے ہوئے شام ميں جنگ بندي کے لئے تعاون کي اپيل کي۔

ڈاکٹر حسن روحاني نے اس موقع پر کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران دنيا کے کسي بھي خطے ميں مسلمانوں کے درميان خون خرابے کا مخالف ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسلامي ملکوں کو ملکر مسلم امہ کے درميان جاري جھڑپوں اور خون خرابے کے خاتمے کے لئے کوشش کرنا چاہيے۔ 

ڈاکٹر حسن روحاني کا کہنا تھا کہ ايران مسلم امہ کے درميان اتحاد کے لئے کسي بھي کوشش سے دريغ نہيں کرے گا۔ انہوں نے مصر کي صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اميد ظاہر کي کہ مصر کے سياستداں اس معاملے کو متفقہ طور پر حل کرنے ميں کامياب ہوجائيں گے۔
 
تيونس کے صدر منصف المرزوقي نے اس موقع پر مصر کي صورتحال پر تشويش کا اظہار کيا، انہوں نے کہا کہ ان کا ملک ديگر ملکوں کے ساتھ ملکر مصر سميت پوري اسلامي دنيا ميں قيام امن کي کوشش کر تا رہے گا۔ تيونس کے صدر نے اميد ظاہر کي کہ ايران اور تيونس کے تعلقات ميں مزيد فروغ آئے گا۔

https://taghribnews.com/vdcfytdy1w6dmea.k-iw.html
منبع : ریڈیو تہران
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ