تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق صوبہ فارس کے محکمہ اسلامی تبلیغات کی ہماہنگی کونسل کے سربراہ حجۃ الاسلام محمد رضائی نے ۱۴جولائی کو قدس کے موضوع پر منعقدہ میٹنگ میں ذرائع ابلاغ اور ثقافتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے وہ اپنی بھرپور طاقت سے قدس کے مظاہرے میں شرکت کریں اور ثقافتی اداروں کو اپنی پوری توانائی کے ساتھ اس دن کی مناسبت سے خصوصی ثقافتی پروگراموں کی حمایت کریں۔
انہوں نے روزقدس کی مناسبت سے ویبلاگ نویسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ کو اس اہم دن کے اہداف کی وضاحت کرتے ہوئے لوگوں کو اس دن کے لیے آمادہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ قدس کا عالمی دن امت مسلمہ کے اتحاد ووحدت کی نمائش کا بہترین موقع ہے کیونکہ یہ مسلمانوں کا متفقہ مسئلہ شمار ہوتا ہے۔
حجۃ الاسلام رضائی نے کہا ہے کہ صہیونی تمام معاشروں کے لیے خطرہ ہیں لیکن اس وقت مسلمانوں اور شیعوں کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ہیں۔