تقریب نیوز (تنا): شہرضا کے امام جمعہ حجۃ الاسلام سیف اللہ یعقوبی نے شبستان کے نامہ نگار سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ حجاب اور پاکدامنی ضروریات دین میں سے ہے اور یہ اسلامی معاشرے میں خواتین کی اعلی قدر کی وضاحت کرتا ہے اور حجاب وپاکدامنی کی مراعات معاشرے کی سلامتی کی ضامن اور عائلی زندگی کی بنیادوں کے استحکام کا سبب ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس وقت دشمنوں نے ہمارے معاشرے کی خواتین کے جحاب حیاء اور پاکدامنی کو نشانہ بنا رکھا ہے اور درحقیقیت بے پردگی خاندانی زندگی کی بنیادوں کے متزلزل ہونے کا باعث ہے۔
امام جمعہ شہرضا نے کہا ہے کہ بے پردگی اور بےحیائی کی وجہ سے انسان کی انفرادی خاندانی اور سماجی زندگی کو نقصان پہنچتا ہے اور لوگوں کو اللہ تعالی کے راستے سے گمراہ کرنے کے لیے دشمنوں کا ایک طریقہ کار معاشرے کوبے پردگی اور بے حیائی کی طرف لے کر جانا ہے۔
انہوں نے پاکدامنی کو خواہشات اور احساسات پر عقل کی حاکمیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکدامنی حجاب کا پیش خیمہ اور فلسفہ ہے۔