تاریخ شائع کریں2013 17 July گھنٹہ 14:07
خبر کا کوڈ : 135991
اقوام متحدہ :

شام میں ہر ماہ 5000 افراد ہلاک ہورہے ہیں

تنا (TNA) برصغیر بیورو
اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکریتری جنرل برائے انسانی حقوق کے مطابق شام میں ہر ماہ 5000 افراد ہلاک ہورہے ہیں۔
شام میں ہر ماہ 5000 افراد ہلاک ہورہے ہیں

  تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق منگل کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو شام کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے آئن سائمنووک نے کہا ہے کہ شام میں آج انسانیت کے خلاف سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور جنگی جرائم کا ارتکاب ہورہا ہے۔ اور تنازعے کی وجہ سے ہر ماہ پانچ ہزار لوگ مارے جارہے ہیں۔

شام میں 2011 سے بدامنی کا سلسلہ جاری ہے اور اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اب تک 93000 سے زائد افراد ہلاک جبکہ لاکھوں کی تعداد میں بے گھر ہوچکے ہیں۔

بہت سے ممالک کے دہشتگرد شام کو غیر مستحکم کرنے اور ایک ناپاک بین الاقوامی منصوبے کے تحت شامی حکومت کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔ کئی بین الاقوامی تنظیموں نے کہا ہے کہ شام میں سرگرم غیر ملکی دہشتگرد جنگی جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔

شامی فوج نے حال ہی میں بہت سے کامیاب آپریشن کر کے تکفیری دہشتگردوں کا بہت سے علاقوں سے صفایا کردیا ہے جسے دہشتگردوں کے حامی ممالک کو کافی تشویش لاحق ہوگئی ہے۔

شام کے وزیر اطلاعات نے 26 جون کو کہا تھا کہ شامی فوج کی فتوحات کے خوف سے سعودی عرب کانپ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ شام میں جاری خونریزی کی بنیادی وجہ سعودی ہتھیار اور پیسہ ہے۔

https://taghribnews.com/vdchwmnzz23nxwd.4lt2.html
منبع : نیوز نور
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ