تاریخ شائع کریں2013 18 July گھنٹہ 12:23
خبر کا کوڈ : 136024
حجۃ الاسلام سید محمد حسینی شاہرودی :

رمضان المبارک امت مسلمہ کے اتحاد اور الہی برکات کے نزول کا مہینہ ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو
صوبہ کردستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے رمضان المبارک کو امت مسلمہ کے اتحاد اور الہی برکات کے نزول کا مہینہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کو اس مقدس مہینے کے آداب کی مراعات کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔
رمضان المبارک امت مسلمہ کے اتحاد اور الہی برکات کے نزول کا مہینہ ہے

تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق صوبہ کردستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام سید محمد حسینی شاہرودی نے ۱۷جولائی کو سنندج میں پولیس ملازمین کے اجتماع سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ مادی اور معنوی مشکلات سے نجات کا واحد راستہ قرآنی آیات اور دینی اصولوں سے تمسک کرنا ہے لہذا اس موضوع پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ 

انہوں نے مزید کہا ہے کہ یقینا اسلام ایک کامل ترین اور جامع ترین دین ہے اور امت مسلمہ ان تعلیمات سے تمسک کر کے اپنی افتخار آمیز اسلامی تاریخ کی طرح ترقی اور پیشرفت کر سکتی ہے۔ 

حجۃ الاسلام شاہرودی نے رمضان المبارک کی برکات اور خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک امت مسلمہ کے اتحاد اور الہی برکات کے نزول کا مہینہ ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس مقدس مہینے میں واجبات کو انجام دینے اور قرآنی آیات پر خصوصی توجہ دینی چاہیے اور معاشرے کے تمام لوگوں کو اس بابرکت مہینے کے تقدس کی مراعات کرنی چاہیے۔

https://taghribnews.com/vdcf0vdyjw6dmxa.k-iw.html
منبع : شبستان
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ