اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ صیہونی و سامراجی قوتیں مسلم ممالک کے اصلی دشمن ہیں۔
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق تہران میں مسلم ممالک کے سفیروں سے خط اب کرتے ہوئے احمدی نژاد نے کہا کہ دشمن مسلم ممالک کو تباہ، پسماندہ، تنازعہ زدہ اور غیر مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دشمن علاقائی ممالک کو غیر مستحکم دیکھنا چاہتا ہے اور ہمارے ملکوں میں تعمیر نو کا کچھ کام کر کے ہماری دولت لوٹ رہے ہیں۔
ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن اپنی خستہ حال معیشتوں کو سدھارنے کیلئے دوسرے ممالک کی معشیت کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔
ایران کے صدر نے آخر میں اپنے صدارتی دور کے دوران اسلامی ممالک کی دوستی، اتحاد اور ایمانداری کے ساتھ تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ آئندہ ماہ محمود احمدی نژاد کا صدارتی دور اختتام ہورہا ہے اور ان کی جگہ جون میں منتخب ہوئے نئے صدر حجۃ الاسلام شیخ حسن روحانی جگہ لینگے۔