ایران کے صوبہ گلستان کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سرپرست نے کہا تلاوت قرآن معانی قرآن کو سمجھنے کا پیش خیمہ ہونا چاہیے۔
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق صوبہ گلستان کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین نور اللہ ولی نژاد نے ایک قرآنی محفل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم پیغمبر اسلام(ص) پر نازل ہوا تاکہ صاحب ادراک افراد قرآنی آیات پر تدبر کر کے ہدایت رہنمائی حاصل کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تلاوت قرآن معانی قرآن کو سمجھنے کا پیش خیمہ ہونی چاہیے تاکہ قرآنی آیات کو سمجھنے کے بعد ان پر عمل کیا جا سکے۔
حجت الاسلام والمسلمین ولی نژاد نے کہا قرآن کریم تمام انسانوں کے لیے قابل فہم کتاب ہے لیکن ہر انسان اپنی فہم و ادراک کے مطابق قرآن کریم سے استفادہ کرتا ہے۔