تاریخ شائع کریں2013 24 July گھنٹہ 10:37
خبر کا کوڈ : 136499
مقررین بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس :

اسرائِیل ایک غیر قانونی اور غاصب ریاست ہے، فلسطین کو غاصب صیہونی ریاست اسرائِیل کے چنگل سے آزاد کرانا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو
فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے تحت مسلم امہ کے اتحاد کامظہر ہے کے عنوان سے بین الاقوامی فلسطین کانفرنس منعقد کی گئی جس سے تنظیم آزادی فلسطین کے رہنما محمد زازع اور نامور پاکستانی سیاستدانوں نے خطاب کیا۔
اسرائِیل ایک غیر قانونی اور غاصب ریاست ہے، فلسطین کو غاصب صیہونی ریاست اسرائِیل کے چنگل سے آزاد کرانا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے

تقریب نیوز (تنا): فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے تحت مسلم امہ کے اتحاد کامظہر ہے کے عنوان سے بین الاقوامی فلسطین کانفرنس منعقد کی گئی جس سے تنظیم آزادی فلسطین کے رہنما محمد زازع اور نامور پاکستانی سیاستدانوں نے خطاب کیا۔

محمد زازع نے کہا کہ فلسطین اور بیت المقدس صرف فلسطینیوں کا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالات کے جبر کے تحت ان کی تنظیم نے اوسلو میں معاہدہ کیا لیکن اس کا ہر گز یہ مقصد نہیں تھا کہ پی ایل او نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت نے ثابت کردیا کہ وہ معاہدہ عرب اور اسلامی کاز سے انحراف تھا اور اب اس کا کوئی وجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور یہ نہ صرف نیل سے فرات تک کے علاقوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے بلکہ یہ مراکش سے پاکستان تک سارے مسلمان ممالک کو بھی غصب کرنا چاہتی ہے لہذا ان کی سازشوں کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے فلسطین فاﺅنڈیشن اور پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہو ں نے فلسطینیوں کی حمایت میں بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل تاج حیدر نے کہا کہ عالمی سامراجی طاقتوں نے عالم اسلام کے قلب میں صہیونی ریاست اسرائیل کا خنجر گھونپا۔ تکفیری دہشت گرد گروہ بھی سامراجی طاقتوں کی سازش ہے۔ان سازشوں نے عالم اسلام کو اتحاد کی ایک راہ بھی فراہم کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے اسلامی ممالک کی سربراہی کانفرنس منعقد کروائی تو وہاں بھی القدس کی آزادی کا ایجنڈا سرفہرست تھا۔ تاریخ شاہد ہے کہ دنیا کے نقشے پر کبھی بھی اسرائیل نامی ریاست نہیں تھی، اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا کی تاریخ کی روشنی میں اسرائیل کے متعلق واضح فیصلہ کیا جائے، میں مبارک باد دیتا ہوں کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے اس مسئلے پر آواز بلند کی اور اپنی ذمہ داری کو ادا کیا، اب ملت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مسئلے پر اپنی آواز بلند کرے، شام میں سیدہ بی بی زینب (س) کے مزار پر حملہ عالم اسلام کا عظیم ترین دکھ ہے، ایساکرنے والے ملت اسلامیہ کے لئے دھبہ ہیں، ہمیں اس مسئلے کو بھی نظرانداز نہیں کرنا چاہیئے۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما مولانا اعجاز بہشتی نے امام خمینی کا قول دہراتے ہوئے کہا کہ فلسطین پارہ تن اسلام ہے۔انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اور مسجد صخریٰ سمیت پورا فلسطین ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل کے غاصبانہ قبضے میں ہے اور اس کی آزادی کے لئے پورا سال فعال رہنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پورے معاشرے میں فلسطین کے فرہنگ کو قائم کرنے کی ضرورت ہے، عالم اسلام کو اس مسئلے پر پورا سال تین کاموں پر توجہ دینی چاہئے جن میں مستقل فکری بیداری، متحدہ کوششیں اور فلسطین فنڈ کا قیام جس کے تحت فلسطینیوں کی مالی مدد کی جاسکے۔

عوامی مسلم لگ کے رہنمامحفوظ یار خان نے کہا کہ مسلمانوں کی حمیت و غیرت کہاں ہے۔ امریکا عالم اسلام پر حملہ آور ہے لیکن حکمران خاموش ہیں۔ کوئی صدائے احتجاج بلند نہیں کرتا۔ امریکا کو عالمی غنڈہ قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی غلامی اور بد حالی کا ذمہ دار بھی امریکا ہے۔ اقوام متحدہ کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نا م نہاد عالمی تنظیم نے فلسطین کی آزادی کے لئے کچھ نہیں کیا۔

معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ میں پی ایل ایف کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے یہاں نہ صرف اس مسئلے پر ہی اپنی آواز بلند نہیں کی بلکہ ہمیں بھی اس بات پر مجبور کیا کہ امت کے اتحاد اور اسرائیل کی نابودی کے لئے اپنی آواز بلند کریں۔جب عام اسلام متحدہ ہوتا ہے تو اسرائیل پر لرزہ طاری ہوجاتا ہے، آج عجب بات ہے کہ بی بی زینب کے روضہ پر حملہ ہوا اور امت مسلمہ خاموش ہے، یہ حملہ سنی پر حملہ ہے، شیعہ پرحملہ ہے عالم اسلام کے جگر پر حملہ ہے، حضرت زینب (س) کے روضہ پر حملہ کا درد ہر باغیرت مسلمان اپنے دل میں محسوس کررہا ہے، آج غزہ کے مسلمانوں کو جس طریقے سے بند کردیا گیا ہے، امام خمینی (رہ) نے پوری امت کو پیغام دیا کہ جمعتہ الوداع کو ہوم القدس کے عنوان سے مناکر امریکہ اور اسرائیل کے ظالمانہ اقدام کے خلاف احتجاج کیا جائے۔ مسئلہ فسطین کو امام خمینی (رہ) نے زندہ کیا، اسرائیل دنیا سے فنا ہوکر رہے کہ، یہ فکر خمینی (رہ) ہے بلکہ اصل مییں یہی فکر حسینی ہے جو ہمیشہ ظالم کے خلاف برسرپیکار ہے، حق ہمیشہ اس دنیا میں غالب آئے گا اور اسرائیل کی نابودی نزدیک ہے،جو امت مسلمہ کے اندر دراڑ ڈالنا چاہتے ہے یہ ڈرون حملوں سے زیادہ خوفناک حملہ ہے، امت متحد ہے اور اپنے دشمن کو پہچانتی ہے۔ بی بی زینب کے روضہ پر حملہ فلسطین پر قبضہ کرنے والوں کے ایجنٹوں کی کارروائی ہے۔

مولانا صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ فلسطین سے ہمارا رشتہ تاریخی رابطہ ہے۔ فلسطین فاﺅنڈیشن کے سرپرست مظفر ہاشمی نے کہا کہ امام خمینی (رہ) کا عظیم کارنامہ تھا کہ پوری دنیا میں فلسطینیوں کے حق میں عالمی یوم القدس منایا جاتا ہے۔ امت مسلمہ اسلام کے جھنڈے تلے متحد ہو جائے۔

مولانا عباس کمیلی نے کہا کہ تکفیری دہشت گردوں نے فلسطین کی مدد کرنے والے ملک شام میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔کانفرنس کے اختتا م پر مولانا قاضی احمد نورانی نے دعا بھی کی۔

https://taghribnews.com/vdcb90b89rhbfap.kvur.html
منبع : پی ایل ایف
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ