تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق لبنان میں عرب اور بین الاقوامی اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر اور سیاسی ماہر غالب گاندھی نے کہا ہے کہ یوم القدس عرب اور اسلامی ممالک کے بقاء کی علامت بن گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) کے اس قدم سے پہلے اسرائیل عرب ممالک پر اپنی پالیسی مسلط کرتا تھا لیکن امام خمینی (رہ) کے فیصلے بعد خطے اور دیگر مسلم ممالک اسرائیل کے خلاف ایک ساتھ کھڑے ہوگئے۔
گاندھی نے کہا ہے کہ یوم القدس کا مقصد فلسطینی عوان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور لوگوں میں اس مسئلے کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لبنان اور فلسطین میں مقبول مزاحمت میں اسلامی جمہوریہ ایران کا کردار نمایاں ہے۔
گاندھی نے مزید کہا ہے کہ فلسطینی رہنما اسرائیل کے خلاف جدوجہد میں اپنی جانیں قربان کرنے کیلئے تیار ہیں اور صیہونی حکومت کی شکست اب یقینی ہے۔